نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Blogging Course Class 1

بلاگ کیا ہے؟ بلاگ ایک طرح سے پرسنل ڈائری ہے، جیسے پہلے ہم اپنی پرسنل ڈائری میں نوٹس لکھا کرتے تھے، اسی طرح اب آپ آن لائن ایک ویب سائٹ بناکر اس میں اپنے آئیڈیاز اور اپنی معلومات لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ جیسے میگزین وغیرہ میں بہت سے کالمز ہوتے ہیں اسی طرح آپ مختلف موضوعات پر اپنی معلومات لکھ سکتے ہیں۔ بلاگ کیسے اسٹارٹ کرسکتے ہیں؟ سب سے پہلے آپ کو ایک ٹاپک یا نیش کی ضرورت ہوگی، پھر ایک ڈومین اور ایک ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی پھر اس پر آپ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ اس پر آپ پہلے اپنے آرٹیکلز لکھیں گے پھر ایک موقع پر جاکر انہیں مونیٹائیز کرلیتے ہیں۔ نیش کیا ہے؟ اور نیش کیسے تلاش کریں یا سیلیکٹ کریں؟ نیش مطلب ایک ٹاپک ہے جس پر آپ اپنا بلاگ شروع کرسکتے ہیں چند نیش جن پر آپ اپنی سہولت کے حساب سے کام شروع کرسکتے ہیں: ٹریول (سفر) ہیلتھ (صحت) فٹنس اور اسپورٹس (فٹ رہنا اور کھیل) ہوبیز (مشاغل یا شوق) فوڈ (کھانا) انٹرٹینمنٹ (تفریح) گیمنگ فائنانس ریلیشن شپس (تعلقات) فیملی اور گھر ایجوکیشن اور کیریئر (پڑھائی اور مشغلہ) سوشل نیٹورکس پولٹکس اور سوسائٹی (سیاست) بیوٹی (خوبصورتی) فیشن ٹیکنالوجی پیٹس (پالتو جانور

Blogging Course Class 1


بلاگ کیا ہے؟

بلاگ ایک طرح سے پرسنل ڈائری ہے، جیسے پہلے ہم اپنی پرسنل ڈائری میں نوٹس لکھا کرتے تھے، اسی طرح اب آپ آن لائن ایک ویب سائٹ بناکر اس میں اپنے آئیڈیاز اور اپنی معلومات لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

جیسے میگزین وغیرہ میں بہت سے کالمز ہوتے ہیں اسی طرح آپ مختلف موضوعات پر اپنی معلومات لکھ سکتے ہیں۔

What is a blog?


بلاگ کیسے اسٹارٹ کرسکتے ہیں؟

سب سے پہلے آپ کو ایک ٹاپک یا نیش کی ضرورت ہوگی، پھر ایک ڈومین اور ایک ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی پھر اس پر آپ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ اس پر آپ پہلے اپنے آرٹیکلز لکھیں گے پھر ایک موقع پر جاکر انہیں مونیٹائیز کرلیتے ہیں۔

نیش کیا ہے؟ اور نیش کیسے تلاش کریں یا سیلیکٹ کریں؟

نیش مطلب ایک ٹاپک ہے جس پر آپ اپنا بلاگ شروع کرسکتے ہیں

چند نیش جن پر آپ اپنی سہولت کے حساب سے کام شروع کرسکتے ہیں:

ٹریول (سفر)

ہیلتھ (صحت)

فٹنس اور اسپورٹس (فٹ رہنا اور کھیل)

ہوبیز (مشاغل یا شوق)

فوڈ (کھانا)

انٹرٹینمنٹ (تفریح)

گیمنگ

فائنانس

ریلیشن شپس (تعلقات)

فیملی اور گھر

ایجوکیشن اور کیریئر (پڑھائی اور مشغلہ)

سوشل نیٹورکس

پولٹکس اور سوسائٹی (سیاست)

بیوٹی (خوبصورتی)

فیشن

ٹیکنالوجی

پیٹس (پالتو جانور)

شاپنگ اور پراڈکٹس کا ریویو / جائزہ)

سیلف امپوومنٹ (اپنی ترقی)

ہوم بیسڈ بزنس (گھر سے کیے جانے والے کام)

رئیل اسٹیٹ (زمین کی خرید و فروخت)

بکس ریویو (کتابوں کا جائزہ)

بلاگنگ کے لیے سب سے اچھا پلیٹ فارم

بلاگر اور ورڈ پریس دو بڑے پلیٹ فارمز ہیں جن پر آپ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں

بلاگر

بلاگر پر آپ کو ہوسٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسکے ساتھ اپنی ڈاٹ کام ڈومین بھی ایڈ کرسکتے ہیں یہ بھی بلاگ بن جائے گا لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کو کوڈنگ نہیں آتی تو آپ کو کوئی بھی فیچر شامل کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔

ورڈ پریس

ورڈ پریس ایک ایڈوانس چیز ہےجس میں آپ کو کوئی بھی فیچر ایڈ کرنا ہے تو آپ کو بنے بنائے پلگ انز مل جاتے ہیں۔

ورڈ پریس ریکمنڈڈ ہے۔

بیسک ریکوائرمنٹس آف بلاگنگ

1۔ ٹاپک یا نیش

2۔ مواد یا کانٹینٹ

3۔ ڈومین

4۔ ہوسٹنگ

ڈومین نیم کیا ہے ؟

ہر ویب سائٹ کو شناخت کرنے کے لیے ایک نام ہوتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس سائٹ کی بات ہورہی ہے اسے ہم ڈومین نیم کہتے ہیں، جیسے فیسبک ڈاٹ کام یہ اس پلیٹ فارم کا نام ہے اسی طرح جیسے سمیر میرا نام ہے تو اسے ہم اپنا ڈومین نیم بھی کہہ سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ آپ کی سائٹ کا ایڈریس ہوتا ہے۔

ڈومین نیم خریدنا پڑتا ہے فری والے سب ڈومین ہوتے ہیں ان سے ہمیں بلاگ کے فائدے نہیں ملتے صرف پریکٹس کرسکتے ہیں۔

ہوسٹنگ کیا ہے؟

ویب ہوسٹنگ ایک طرح سے سرورز یا کمپیوٹرز ہوتے ہیں جو ہر وقت پوری دنیا کے ساتھ کنیکٹ رہتے ہیں، ایسے کمپیوٹرز میں آپ کو ایک اسپیس یا جگہ ملتی ہے جہاں آپ اپنی ویب سائٹ کو رکھ کر پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں، دوسرے لفظوں میں آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ وہ گھر ہے جس کا پہلے آپ نے ایڈریس دیا تھا۔

ویب ہوسٹنگ کو بھی مہینے یا سال کے حساب سے خریدنا پڑتا ہے۔ فری والی بھی ہوتی ہیں لیکن انکی کوئی قدر اور اہمیت نہیں ہوتی۔


تبصرے